English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر پی ٹی ایم کی ایم پی او کے تحت نظر بندی، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب

القمر

کراچی:سندھ ہائی کورٹ نے پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم)سندھ کے صدر نوراللہ ترین کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سے جواب طلب کر لیا۔ 

پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)سندھ کے صدر نوراللہ ترین کی ایم پی او کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت نے جیل سپریٹنڈنٹ کو نوراللہ ترین سے رشتے داروں کی ملاقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل قانون کے مطابق نوراللہ ترین کے قریبی رشتے داروں سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست گزار کے وکیل قادر خان نے کہا کہ نوراللہ کو 5 اکتوبر کو غیر قانونی طور حراست میں لیا گیا، 2 دن غائب رکھنے کے بعد 7 اکتوبر کو ایم پی او کے تحت گرفتاری ظاہر کی، 7 اکتوبر کو بتایا گیا کہ ان کو ایم پی او کے تحت حراست میں رکھا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی مزید سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے