ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نہتے فلسطینیوں کے قتل ِ عام کے لیے اسرائیلی امریکی ہتھیار استعمال کرنے لگے؟

غزہ میں نہتے فلسطینی عوام کے قتل عام کے لیے اسرائیلی فوجی امریکی ساختہ بم اور ہتھار استعمال کرنے لگے۔

قدس نیوز نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر گرنے والے میزائل کی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بم امریکی ساختہ ہیں جس کا نام (Bom MK-84) ہے اور یہ امریکی محکمہ دفاع کے میزائلوں میں سے ایک ہے۔

قبل ازیں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا تھا کہ غزہ کی پٹی پر گرائے گئے سفید فاسفورس کے گولوں کی بہت سی تصاویر M825 اور M825A1 توپ خانے کے گولوں کی ہیں، جن پر D528 کا لیبل بھی لگا ہوا ہے، جو سفید فاسفورس پر مبنی گولوں کے لیے امریکی محکمہ دفاع کے شناختی کوڈ (DODIC) کے مطابق ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مزید کہا: “وہ اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں سفید فاسفورس کیا تھا کہ نہیں۔”

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں