English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ  کا پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو پناہ دینے کا فیصلہ

القمر

کراچی : برطانوی حکومت نے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو اپنے ملک میں پناہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے مخصوص تعداد کو خصوصی پروازوں کے ذریعے افغان باشندوں کو لندن منتقل کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں بڑی پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب برطانوی ہائی کمشنر نے سول ایوی ایشن کی اعلی قیادت سے ملاقات کی اور افغان شہریوں کو برطانیہ منتقل کرنے کے حوالے سے خصوصی پروازیں چلانے پر تبادلہ خیال کیا۔

سول ایویشن کے وفد کی قیادت ڈائریکٹر سیکیورٹی ایئرکموڈور (ر) شاہد قادر نے کی جبکہ برطانوی ہائی کمشنر کے وفد کی قیادت سیاسی قونصلر نے کی۔

اس ملاقات میں افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ میں آباد کاری اور ان کی منتقلی کیلیے خصوصی پروازیں چلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ منتقلی کیلیے آئندہ ہفتے سے دسمبر کے اختتام تک 12 پروازیں چلائی جائیں گی اور ان کے ذریعے پناہ گزینوں کی مخصوص تعداد کو پاکستان سے لے جایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے