English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پرویز الہی کو اینٹی کرپشن لاہور کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد

القمر

راولپنڈی:سینئر سول جج راولپنڈی غلام اکبر نے پرویز الہی کو اینٹی کرپشن لاہور کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

سابق وزیراعلی پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز الہی کی حوالگی کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انہیں اینٹی کرپشن لاہور کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سابق وزیراعلی انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے زیر حراست ہیں،وہاں رجوع کیا جائے۔ 

واضح رہے کہ اینٹی کرپشن لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب کی حوالگی اور ایک دن کے راہ داری ریمانڈ کی درخواست دائر کی تھے،عدالتی فیصلے کے بعد اینٹی کرپشن ٹیم لاہور، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی، جہاں پرویز الہی کی حوالگی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دیے جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے