English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا لاہور میں ڈیفنس موڑ کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

القمر

لاہور:نگران وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے علی الصبح لاہور کے علاقے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ کا دورہ کیااور فلائی اوور پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیرِ اطلاعات عامر میر اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بھی ان کے ساتھ تھے۔ محسن نقوی نے گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے پر رات سے صبح تک کام کرنے والے مزدوروں سے مصافحہ کیا، انہوں نے مزدوروں کو شاباش دی اور محنت و جذبے سے کام کرنے کی تلقین کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور فلائی اوور کے پلرز کے فنشنگ کے کاموں کا مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی  نے کہا کہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور منصوبے پر دن رات کام جاری ہے، خوشی ہے کہ رات سے صبح تک کام ہو رہا ہے، کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ منصوبہ جلد ازجلد مکمل ہو سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے