English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

معروف امریکی اخبار نے غزہ کے اسپتال پر حملے سے متعلق اسرائیلی جھوٹ بے نقاب کردیا

القمر

 نیو یارک: معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے الاہلی اسپتال کو حماس کی جانب سے تباہ کیے جانے کے الزامات کی تردید کر دی

مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے ال آہلی اسپتال پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے تھے جس کا الزام امریکی صدر اور اسرائیل نے فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس پر ڈال دیا تھا.

اسپتال پر حملے کے بعد دنیا بھر میں اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس پر اسرائیل نے میزائل حملوں کی ویڈیوز جاری کرکے اپنی جارحیت کو چھپانے کی بھرپور کوشش کی تھی تاہم اب اسرائیل کا جھوٹ امریکی اخبار نے فاش کر دیا ہے.

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق ان کی ٹیم نے  ال آہلی اسپتال کی تباہی کے شواہد کا جائزہ لیا اور تحقیقات کی جس پر سامنے آیا کہ اسپتال کو نشانہ غزہ کے بجائے اسرائیل سے بنایا گیا تھا.

غزہ کے اسپتال پر میزائل حملے میں 500سے زائد افراد شہید کیے گئے تھے جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی،اس سے قبل برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی بھی غزہ میں اسپتال پر فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے حملے کے اسرائیلی دعوں کو مسترد کر چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے