ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان نے سانحہ 9 مئی پر تفتیش میں تعاون سے انکار

راولپنڈی: چیئرمین پی ٹی آئی نے سانحہ 9 مئی کی تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون سے انکار کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے تفتیش میں پولیس کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کردیا ہے۔

فیصل آباد سمیت پنجاب کے 3 اضلاع سے تفتیشی ٹیمیں اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے پہنچیں، جہاں عمران خان نے تعاون کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ تبھی شامل تفتیش ہوں گے ، جب ان کے وکلا دوران تفتیش موجود ہوں۔

اڈیالہ جیل میں راولپنڈی، قصور اور فیصل آباد سے گئی ہوئی پولیس کی ٹیموں نے 9 مئی کے واقعات پر شاہ محمود قریشی سے بھی تفتیش کی، تاہم انہوں نے بھی یہی مؤقف اختیار کرتے ہوئے تفتیش میں تعاون سے انکار کردیا کہ دوران تفتیش ان کے وکلا موجود ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی جانب سے تفتیش میں تعاون سے انکار پر پنجاب کے تینوں اضلاع کی پولیس ٹیمیں واپس روانہ ہو گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں