English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں مثبت تجارتی مواقع موجود ہیں: جرمن سفیر

القمر

کراچی: پاکستان میں مثبت تجارتی مواقع موجود ہیں، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان میں تجارت کو مزید آگے بڑھائیں۔

کراچی کونسل آن فارن ریلیشن کی جانب سے پاکستان اور جرمنی کے تعلقات پر ایک تقرب کا انعقاد کیا گیا۔

جرمن سفیر الفریڈ گرناس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ1951ء میں جرمنی اور پاکستان کے تعلقات قائم ہوئے، جنگ کے بعد جرمنی کی تجارت کے لحاظ سے بہت پیچھے تھا لیکن پاکستان جرمنی میں سفارتخانہ قائم کرنے والا پہلا ملک تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے پاکستان کے ساتھ مل کر مکمل کیے جا رہے ہیں، پاکستان ایسا ملک ہے جہاں مثبت تجارتی مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک بہترین اور دلچسپ ملک ہے لیکن سرمایہ کاری کے لیے اس وقت ماحول سازگار نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں معیشت کا پہیہ کم رفتار سے چل رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے