ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان کو اعتماد میں لیکر افغانوں کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے، مولانا فضل الرحمن

اسلا م آباد: جمعیت علما اسلام(جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین دو طرفہ مسئلہ ہے، افغان حکومت سے مذاکرات کیے جائیں، افغان حکومت کو اعتماد میں لیکر ان کی واپسی کا طریقہ کار طے کیا جائے۔

فضل الرحمن نے کہا کہ غیرقانونی کی آڑ میں قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بھی بلیک میل کیا جارہاہے، مقامی انتظامیہ اور بااثر لوگ قانونی طور پر رہنے والے افغانوں کو بلیک میل کررہے ہیں، افغانوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کیلئے ظالمانہ رویہ اپنایا جارہا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، دو طرفہ مذاکرات سے مسئلے کو سنجیدگی سے حل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں