ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ پر جارحیت: 3 ممالک نے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرلیے

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ پر حملوں کے بعد تین ممالک نے صہیونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق جنوبی امریکا کے تین ممالک نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت پر احتجاج کرتے ہوئے صہیونی ریاست سے اپنے سفارتی تعلقات ختم کرلیے۔ اسرائیل سے سفارتی تعلقات ختم کرنے والے ممالک میں چلی اور کولمبیا شامل تھے، جس کے بعد اب بولیویا نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

اپنے بیان میں بولیویا کے ڈپٹی وزیربرائے خارجہ امور نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا فیصلہ غزہ پر مسلسل حملوں اورکی مذمت اور اسرائیلی جنگی جرائم کو پیش نظر رکھ کر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے دنیا کا امن خطرے سے دوچار کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کولمبیا اور چلی نے اپنےسفیروں کو اسرائیل سے واپس بلایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں