English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فواد چوہدری نے اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

القمر

راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں درخواست دائر کر دی۔

فواد چوہدری کی جانب سے ان کے بھائی ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں، سرکاری زمینوں پر قبضوں کے الزامات بھی بے بنیاد ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ زمینیں پرائیویٹ لوگوں سے خریدی گئیں جن کے بیان حلفی موجود ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ سیاسی بنیادوں پر فواد چوہدری کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، محکمہ اینٹی کرپشن فواد چوہدری کو بلیک میل کر رہا ہے۔فواد چوہدری کی درخواست میں پنجاب حکومت اور ڈی جی اینٹی کرپشن کو فریق بنایا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے