ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایم ایف نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی رپورٹ مانگ لی

اسلام آباد:آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ سے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی تک حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کی رپورٹ مانگ لی ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے دسمبر 2023تک رپورٹ فراہم کرنے کیلئے وقت مانگ لیا۔

آئی ایم ایف مشن نے مذاکرات کے دوران حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات پر پرانے اعدادوشمار کی رپورٹ ماننے سے انکار کر دیا۔

آئی ایم ایف وفد نے حکومتی ملکیتی اداروں کے نقصانات کے جائزہ کیلئے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم کو بھی جانچا، آئی ایم ایف مشن نے سنٹرل مانیٹرنگ یونٹ ٹیم سے اپنی پہلی جائزہ رپورٹ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کو جواب دیا گیا ہے کہ حکومتی ملکیتی اداروں کے نئے اعداوشمار کو جانچا جا رہا ہے جس کو جلد مکمل کر لیا جائے گا جبکہ وزارت خزانہ آئندہ ماہ تک حکومتی ملکیتی ادروں کے نقصانات کی رپورٹ آئی ایم ایف کو بجھوائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں