غزہ میں اسرائیلی بمباری سے اب تک 47 صحافیوں ہلاک ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ میں شروع ہونے والی اسرائیلی سفاکیت میں اب تک 47 صحافی ہلاک ہو چکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دو صحافی لاپتہ ہیں، جبکہ درجنوں صحافیوں نے اسرائیلی جنگی طیاروں کے قتل عام میں اپنے اہل خانہ کو کھو دیا ہے۔
صحافیوں کو نشانہ بنانے کے علاوہ اسرائیلی بمباری سے غزہ کی پٹی میں میڈیا کے 50 سے زائد ہیڈ کوارٹر تباہ ہوئے۔
غزہ کی پٹی میں 1,000 صحافی کام کرتے ہیں اور اسرائیلی قابض فوج نے اعتراف کیا کہ وہ ان صحافیوں کے تحفظ کی ضمانت نہیں دے سکتے۔
