English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہت ہو چکا، اب غزہ میں جنگ بندی ہونی چاہیے، اقوام متحدہ

القمر

نیویارک: اقوام متحدہ کے تمام بڑے ذیلی اداروں کے سربراہان نے  غزہ میں شہری اموات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی مختلف ایجنیسوں کے سربراہان نے کہا کہ  بہت ہو چکا، اب یہ بند ہونا چاہیے، تقریبا ایک ماہ سے دنیا صدمے اور خوف کے عالم میں اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقے کی صورت حال کو دیکھ رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف، عالمی ادارہ برائے خوراک، عالمی ادارہ برائے صحت سمیت 18 تنظیموں کے سربراہان نے سات اکتوبر کے بعد دونوں اطراف ہونے والی اموات کا ذکر کیا۔

  انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کے بعد سے ہم نے ایک ہی تنازع میں اقوام متحدہ کے ملازمین کی سب سے زیادہ ہلاکتیں ریکارڈ کی ہیں، جس میں بین الاقوامی ادارے کے 77 ملازمین کی شہادت ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے