ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زرداری کی محنت سے اس بار جیالا وزیراعظم ہوگا، بلاول بھٹو

مٹھی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ زرداری کی محنت سے چند ماہ کے لیے  وزیراعظم بن سکتا ہے۔ اب کی بار زرداری کی محنت سے جیالا ہی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ ہوگا۔

جلسہ عام  سے خطاب کرتے ہوئے  سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں عوا کو تقسیم کرنے کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں۔ کچھ قوتیں چاہتی ہیں کہ عوام میں اتحاد پیدا نہ ہو، مگر پیپلز پارٹی ہمیشہ سے تقسیم کرنے والوں کے خلاف لڑتی آئی ہے اور آئندہ بھی تقسیم کی سیاست کی مخالفت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی نے ہمیشہ عوام کی بلاتفریق خدمت پر مبنی سیاست کی ہے۔ ابھی الیکشن کا شیڈول بھی جاری نہیں ہوا لیکن مٹھی کے عوام نے جلسے میں شریک ہو کر ثابت کردیا کہ 8 فروری کے الیکشن میں یہاں سے پی پی، عوام اور تیر ہی کامیاب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف دنیا بھر پروپیگنڈا کرنے والوں کے لیے تو ہمارے تھرپارکر کے جیالے ہی کافی ہیں۔ ایسی قوتوں کو ہماری پارٹی بہت اچھے  انداز سے ہینڈل کرتی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو شہید نے مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگایا تھا، یہ نعرہ آج بھی اتنی ہی اہمیت کا حامل ہے۔ پی پی اس نعرے کو اس وقت تک لگاتی رہے گی، جب تک ملک سے بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں