English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے کے بعد 47 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

القمر

مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج کے غزہ پر زمینی حملے کے بعد اسرائیل نے 47 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا باضابطہ اعلان خود اسرائیلی فوج نے کیا، جس میں بتایا گیا کہ غزہ کے شمالی علاقے میں مزید 2 فوجیوں کے مارے جانے کے بعد کل تعداد 47 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ جب سے غزہ کے اندر (زمینی) لڑائی شروع ہوئی، اس وقت سے لے کر اب تک کل 47 فوجی مارے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے