غزہ: فلسطین کے نہتے شہریوں پر 40ویں دن بھی اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریبا 12 ہزار کے قریب پہنچ گئی جبکہ 31 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے محصور شہریوں پر اسرائیلی فوجیوں کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، صہیونی فوجیوں کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک 7 ہزارسے زائد بچے اور 5 ہزار کے قریب خواتین شہید ہوچکی ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی بمباری سے اب تک طبی عملے کے 217 افراد شہید ہوگئے ہیں، 41 ہزار 127 رہائشی علاقوں کو تباہ کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ 77 مساجد شہید اور 273 اسکولوں کی عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں ہیں۔
فلسطینی ادارہ شماریات کے مطابق اسرائیلی بمباری میں 3 ہزار 217 طلبا شہید ہو چکے ہیں۔
