کوئٹہ:سابق اراکین قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سمیت 30 سے زائد سیاسی شخصیات نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
کوئٹہ میں ایک تقریب کے دوران سیاسی رہنماؤں نے سابق حکمران جماعت میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، پرویز رشید اور مسلم لیگ ن کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال، سابق وزراء میر سلیم کھوسہ، نور محمد دمڑ اور ربابہ بلیدی بھی مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں۔
قومی سیاسی منظرنامے میں بڑی ہلچل
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کا دورہ کوئٹہ
درجنوں ممتاز سیاسی شخصیات کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان
سابق وزیر اعلی جام کمال، سابق وفاقی وزراء سردار فتح محمد حسنی، مجیب الرحمن محمد حسنی، میر عاصم کرد، میر دوستین ڈومکی مسلم… pic.twitter.com/fYxtbdliq7
— PMLN (@pmln_org) November 14, 2023
سابق وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران، محمد خان لہری، مسعود لونی اور نور محمد ڈومر مسلم لیگ ن میں شامل ہونے والے بی اے پی کے سرکردہ رہنماؤں میں شامل تھے۔
نیشنل پارٹی سے ماجد حسینی، بی این پی سے سابق رکن اسمبلی زینت شاہوانی، پی ٹی آئی سے سابق ایم این اے خان محمد جمال بھی ن لیگ میں شامل ہوگئے۔
پی ٹی آئی سے سردار عاطف علی سنجرانی، نیشنل پارٹی سے سابق سینیٹر ڈاکٹر اشوک کمار، پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر سید الحسن مندوخیل نے بھی ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی جب کہ سردار فتح محمد حسنی، سلیم کھوسہ اور فائق جمالی نے باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کر دیا۔
