English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

القمر

اسلام آباد: عدالت عالیہ نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرلیں۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپیل سماعت کے لیے مقرر کرنے سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس کے مطابق 21 نومبر کو ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نواز شریف کی درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وطن واپسی پر نواز شریف کی جانب سے احتساب عدالت کے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسسز میں سزا کے خلاف دائر اپیلیں بحال کیں تھیں، جس میں  سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلوں کو 2018 سے چیلنج کر رکھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے