لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے کے 10 اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں ایک دن (ہفتہ 18 نومبر) کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام سرکاری و نجی سکول، کالج، یونیورسٹیاں اور تعلیمی ادارے ہفتہ کو بند رہیں گے۔ بازار، دکانیں، جم، سینما اور دفاتر شام 3 بجے کے بعد کھلیں گے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کو لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین سمیت 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن ہوگا۔
