English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سلامتی کونسل میں ویٹو کا اختیار ختم اور  فوری اصلاحات کی جائیں، ترکیہ

القمر

نیو یارک: ترکیہ نے  اقوام متحدہ  سے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں فوری طور پر اصلاحات کی جائیں اور ویٹو کا اختیار ختم کیا جائے۔

ترکیہ کے  اقوام متحدہ کے لیے مستقل نمائندہ سفیر سیدات اونال نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت سے نہ تو انکار کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس کام میں تاخیر کی جا سکتی ہے۔ افسوس کی بات ہے کہ موجودہ مفلوج ساخت کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فلسطین میں فائر بندی نہیں کروا سکی ہے۔

اقوام متحدہ جنرل کمیٹی میں  سلامتی کونسل میں اصلاحات کے موضوع پر منعقدہ ، نشست سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ ترکیہ، بین الحکومتی مذاکرات میں آسٹریا اور کویت  کی بحیثیت سہولت کار تعیناتی کا خیر مقدم کرتا ہے اور  اقوام متحدہ سلامتی کونسل  میں اصلاحات کے موضوع پر رائے شماری کے لیے بحیرہ اسود اقتصادی تعاون گروپ  کے جاری کردہ بیانات کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات کی ضرورت سے نہ تو انکار کیا ہی جا سکتا ہے اور نہ ہی ان اصلاحات میں تاخیر کی جا سکتی ہے۔ موجودہ مفلوج ساخت کی وجہ سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نہ تو  فلسطین میں فائر بندی کروا سکی ہے اور نہ ہی فلسطینی عوام کے مصائب کا مداوا کر سکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے