ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دنیا بھر میں اسرائیلی مظالم اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے

لندن: اسرائیل کے غزہ پر حملوں کے خلاف اور فلسطین کے حق میں دنیا بھر میں لاکھوں افراد کے مظاہرے جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ ،برطانیہ، فرانس، جرمنی، یونان اور اسپین سمیت کئی یورپی شہروں میں مظاہرین نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق لبنان، بحرین اور یمن میں بھی اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج کیا گیا، امریکا کی مشی گن یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے یونین اسٹیشن پر بھی غزہ، غزہ کے نعرے لگائے گئے، شکاگو ٹریبیون آفس کے سامنے مظاہرین نے فلسطینی شہدا کے نام سے بھرے پوسٹر کے ساتھ احتجاج کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں