English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لبنانی پارلیمان کے رکن کا بیٹا اسرائیلی بمباری میں جاں بحق ہو گیا

القمر

بیروت:جنوبی لبنان میں اسرائیلی طیاروں کی  بمباری کے نتیجے میں حزب اللہ کے سینئیر قانون ساز کا بیٹا بھی جاں بحق ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بمباری کا نشانہ بننے والا عباس رعد نامی نوجوان حزب اللہ کے سینئیر پارلیمانی رہنما محمد رعد کا بیٹا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی ہلاکت کی تصدیق خاندان کی طرف سے بھی کر دی گئی ہے،عباس رعد کی بمباری سے ہلاکت حزب اللہ کے کئی اور نوجوانون کے ساتھ ہوئی ہے۔ 

اس واقعے کی اسرائیلی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے،تاہم حزب اللہ نے اس واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے