ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران اور بشریٰ کا پہلا نکاح دورانِ عدت ہوا، مفتی سعید اور عون چودھری نے بیان ریکارڈ کروادیے

اسلام آباد: مفتی سعید اور عون چودھری نے اپنے بیانات ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا پہلا نکاح دورانِ عدت ہی ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں  چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی (دورانِ عدت) نکاح کیس کی سماعت ہوئی، جس میں نکاح خواں مفتی سعید اور  عمران خان کے سابق قریبی دوست عون چودھری نے اپنے بیانات ریکارڈ کروائے۔

مفتی سعید نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے بیان میں بتایا کہ یکم جنوری 2018ء کو چیئرمین پی ٹی آئی نے مجھے لاہور جاکر بشریٰ بی بی سے نکاح پڑھوانے کا کہا، جس پر میں ڈیفنس لاہور گیا۔ وہاں کئی لوگ موجود تھے، جن میں بشریٰ بی بی کی بہنیں بھی موجود تھیں۔ ایک خاتون نے خود کو بشریٰ بی بی کی بہن بتاتے ہوئے شرعی نکاح کے لوازمات سے متعلق استفسار پر جواب دیا کہ نکاح پڑھوایا جا سکتا ہے۔

بیان کے مطابق نکاح کے بعد عمران خان اور بشریٰ بی بی بنی گالہ میں رہائش اختیار کر چکے تھے۔ اس کے بعد 2018ء فروری میں عمران خان نے ایک بار پھر رابطہ کیا۔ اس بارمجھے بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی اور عمران خان کا نکاح دورانِ عدت ہوا ہے، تاہم یہ یاد نہیں کہ دوبارہ رابطہ کس نے کیا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے سابق قریبی دوست عون چودھری نے عدالت نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایا کہ مفتی سعید نے بشریٰ بی بی سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے طلاق ہو چکی ہے، شرعی لوازمات بھی پورے لیں، لہٰذا نکاح پڑھا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات میرے سامنے  ہوئی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دوران عدت نکاح کی بات میڈیا پر آئی تو  ہم خاموش ہو گئے اور پھر فروری میں دوبارہ نکاح پڑھوایا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ فی الحال خاموش رہیں، عدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ نکاح کرلیں گے۔

عون چودھری کے مطابق عمران خان، بشریٰ بی بی سے شادی کے خواہشمند تھے۔ انہوں نے مجھے کہا تھا کہ بشریٰ سے نکاح ہوگیا تو وہ میں (عمران خان) وزیراعظم بن جاؤں گا۔ پہلا نکاح جان بوجھ کر دورانِ عدت کیا گیا اور یہ پیش گوئی کے زیر اثر ہوا، جو کہ غیر شرعی، غیر قانونی اور دھوکا دہی پر مبنی تھا۔

بعد ازاں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے کیس کی اگلی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی اور تیسرے گواہ محمد لطیف کو طلب کرلیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں