ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا لاہور میں گھوڑا چوک فلائی اوور کا دورہ

لاہور :نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گھوڑا چوک فلائی اوور کا دورہ کیا،تعمیراتی کا موں کا معائنہ کیا ۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے یو اے ای اور کویت کے دورے سے لاہور واپسی کے فوری بعد رات گئے گھوڑا چوک فلائی اوور کا اچانک دورہ کیا، محسن نقوی نے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور فلائی اوور کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔

محسن نقوی نے رات کی شفٹ پر مزدوروں کی تعداد کم ہونے پر لیبر فورس میں اضافہ کی ہدایت کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گھوڑا چوک ڈیفنس موڑ فلائی اوور کے منصوبے کی تکمیل سے لاہور کا اہم کوریڈور مکمل ہو جائے گا، سنٹر پوائنٹ گلبرگ سے والٹن، کینٹ اور ڈیفنس جانے والی ٹریفک کو سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں