اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا ذمہ دار نہیں ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے سندھ اور بلوچستان متاثر ہوئے،لاس اینڈ ڈیمیج اور ترقیاتی فنڈز مالیاتی اداروں کے قرضوں سے پاک ہونا چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کے ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وزیر اعظم نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق امیر اور ترقی یافتہ ممالک کو ذمہ داری ادا کرنی چاہیے، خلیجی و مغربی ممالک پاکستان میں متبادل توانائی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکتے ہیں، شراکت داری حقیقی معنوں میں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ موحولیاتی تبدیلی کے اثرات کا ذمہ دار کون ہے؟ ممالک اور معیشتوں پر فیصلہ تھوپنے کی بجائے ایماندار مباحثہ اہم ہے، لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ سے متعلق یواین فریم ورک پر زیادہ وقت لگ سکتا ہے، کوئلہ پر چلنے والے منصوبے قابل تجدید ہیں، توانائی منصوبوں میں بدلنے کی حکمت عملی بنائی ہے،ماحولیات تبدیلی سے متعلق ایسے منصوبوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
