ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات  کیلئے نگران حکومت اپنے وعدے پر قائم ہے، مرتضی سولنگی

اسلام آباد:نگراں وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کیلئے نگران حکومت اپنے وعدے پر قائم ہے، الیکشن کمیشن کو مالی، انتظامی سہولت اور سیکورٹی کی فراہمی کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریں گے۔

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات اور نشریات و پارلیمانی امورنے کہاکہ  کچھ لوگ افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں  ان پر کان نی دھریں، الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے،ملک میں انتخابات کے لئے حالات نارمل ہیں، تمام جماعتوں کو الیکشن مہم کے لئے 54 دن ملیں گے۔

مرتضی سولنگی نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی خواہشات پر لیول پلینگ فیلڈ چاہتے ہیں، ہماری خواہش ہے کہ جس حالت میں ملک ملا ہے اس سے بہتر حالت میں آئندہ منتخب حکومت کو دے کر جائیں۔ انھوں نے کہا کہ آئین کی تمہید میں لکھا ہے کہ یہ ملک اس کے منتخب نمائندے چلائیں گے، اگر کسی سیاسی جماعت کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی ہے تو انہیں شکایت کرنے کا حق حاصل ہے، عدالتیں بھی کھلی ہیں، میڈیا بھی آزاد ہے اور قانونی راستے بھی موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں