ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منصب عمران خان کی امانت اور الیکشن کی تیاری مکمل ہے، بیرسٹر گوہر

پشاور: نومنتخب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میرا منصب عمران خان کی امانت ہے جب کہ پارٹی کی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی میں آئندہ بھی فیصلے وہی ہوں گے جو سابق چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔ میں ان کے جانشین  کے طور پر ذمے داریاں نبھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ فی الوقت ہماری لیڈرشپ انڈر گراؤنڈ ہے، تاہم  چیئرمین عمران خان تھے اور تاحیات وہی رہیں گے۔ عمران خان نے موروثی سیاست ختم کی۔ ہم اس ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔ ہماری الیکشن کے لیے تیاریاں مکمل ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک ایسی عوامی طاقت ہے جسے کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ انتخابات کے روز مخالفین کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں