ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا کا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں پہنچ گیا

 سیئول :جنوبی کوریا نے اپنا پہلا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا، سیٹلائٹ اسپیس ایکس فیلکن نائن راکٹ لے کر روانہ ہوا ، اس مصنوعی سیارے کی مدد سے شمالی کوریا پر نظر رکھی جا سکے گی۔

 اس حوالے سے  جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کے لانچ کے ایک گھنٹہ بعد اس کا زمینی اسٹیشن کے ساتھ کامیابی سے رابطہ قائم ہوگیا ہے۔

جنوبی کوریا کی جانب سے سیٹلائٹ کو مدار میں ایسے وقت میں بھیجا گیا ہے جب شمالی کوریا نے کامیابی سے اپنا فوجی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔

شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے کامیابی کے ساتھ اپنا پہلا جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کیا تھا، جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی اور جنوبی کوریا کی فوجی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں