English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ا سرائیل انسانی حقوق کے اصولوں کو مکمل نظر انداز کر رہا ہے، ترکی

القمر

انقرہ: ترکیہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے فلسطینی علاقوں پر قبضے اور فلسطینیوں پر جاری ظلم و جبر کو اس کا دفاع قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا کہ غزہ کے مسئلے کی جڑ اسرائیلی قبضہ ہے، ایک قابض ریاست کی طرف سے ‘ شہری آبادی کے خلاف ظالمانہ اور بے رحمانہ طاقت کا استعمال کبھی قانونی یا جائز حق دفاع قرار نہیں پا سکتا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ تاریخ بتاتی ہے کہ اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ظلم اور جبر جتنا بڑھتا گیا اور اسرائیل فلسطینیوں کے حق آزادی کو جس قدر تباہ کرتا گیا اس کے بعد فلسطینی مزاحمت میں اسی قدر اضافہ ہوتا رہا کیونکہ اسرائیلی جبر کے نتیجے میں فلسطینیوں میں شعور اور بڑھتا رہا اور اپنے انفراد و اجتماعی حقوق کی تڑپ زندہ ہوتی رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے