دوحہ : قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن نے اسرائیل حماس جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
قطری وزیر خارجہ اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے درمیان فلسطین کی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں نے کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
قطری وزیرِ خارجہ نے خطے میں امن کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔
شیخ محمد بن عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی امداد کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر راہداری کھولی جائے۔ دوسری جانب اسرائیل نے 16 ہزار سے زائد فلسطینی شہریوں کی جان لینے کے بعد زمینی کارروائی پورے غزہ تک بڑھا دی۔
