ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس، 8 دسمبر کو جواب طلب

 لاہور: ہائیکورٹ نے نئی حلقہ بندیوں کے خلا ف درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے حلقہ بندیوں کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی، درخواستوں میں الیکشن کمیشن اور ڈی لیمیٹیشن کمیٹی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواستوں میں گوجرانوالہ اور لاہور سے دو حلقوں کو چیلنج کیا گیا ہے۔

 عدالت عالیہ نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 8 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

 درخواست گزاروں کی جانب سے مقف اختیار کیا گیا ہے کہ دونوں حلقوں کی حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہوئیں، عدالت سے استدعا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیاں ٹھیک کرنے کا حکم جاری کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں