ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چشتیاں،تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی، میاں بیوی جاں بحق

 چشتیاں : میں تیز رفتار کار درخت سے جا ٹکرائی، حادثے کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق جبکہ ان کا بچہ محفوظ رہا۔ 

افسوسناک حادثہ چشتیاں کے علاقے حاصل پور روڈ پر پیش آیا جہاں کار میں سوار فیملی جا رہی تھی کہ کٹاریاں چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر سامنے موجود درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں میاں بیوی کو شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔ 

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، میاں بیوی کی لاشوں اور زخمی ہونے والے بچے کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں بچے کو طبی امداد دی جا رہی ہے، مرنے والوں کی شناخت زبیدہ بی بی اور یونس کے نام سے ہوئی ہے، کار سوار فیملی وہاڑی سے چشتیاں آ رہی تھی

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں