ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ضمانت منظور ہونے کے بعد دوبارہ گرفتار

مردان: قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر اسد قیصر کو ضمانت منظور ہونے کے باوجود دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق 9 مئی توڑ پھوڑ کے مقدمات میں جوڈیشل عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ضمانت منظور کرلی، تاہم صوابی پولیس نے انہیں رہا کرنے کے بجائے تھری ایم پی او کے تحت ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔

اسد قیصر کی درخواست ضمانت پر سماعت جوڈیشل عدالت کے مجسٹریٹ مثل عادل نے کی۔

یاد رہے کہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پر 9 مئی کو نجی املاک کے توڑ پھوڑ کے مقدمات درج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں