English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیاسی اور عوامی جدوجہد کی توانا آواز حافظ نعیم الرحمٰن کون ہیں؟

people of Karachi

کراچی: حافظ نعیم الرحمن کو جماعت اسلامی پاکستان کا امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔

سیاسی اصولوں کی پاس داری اور عوام کے حقوق کی جدوجہد میں معتبر شخصیت کے طور پر پہچان رکھنے والے حافظ نعیم الرحمن 1972ء میں حیدر ٓباد، سندھ میں ایک توسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والدین کا آبائی تعلق علیگڑھ سے تھا۔ وہ 4 بھائی اور 3 بہنیں ہیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نارتھ ناظم آباد ، بلاک A میں ایک کرایے کے مکان میں رہتے ہیں اور ان کے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ 2 بیٹے حافظ قرآن بھی ہیں ۔ حافظ نعیم الرحمان کی اہلیہ شمائلہ نعیم ڈاکٹر اور جماعت اسلامی کی فعال رکن ہیں ۔

نومنتخب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے جامع مسجد دارالعلوم، لطیف آباد، یونٹ 10 سے حفظ کیا ۔ بعد ازاں ابتدائی تعلیم نورالاسلام پرائمری اسکول، حیدرآباد سے حاصل کی اور میٹرک علامہ اقبال ہائی اسکول سے کیا۔ حیدرآباد سے میٹرک کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن کی فیملی کراچی منتقل ہوگئی اور انہوں نے پاکستان شپ اونرز کالج سے انٹرمیڈیٹ کیا ۔

بعد ازاں انہوں نے ملک کی معروف درس گاہ این ای ڈی یونیورسٹی سے بی ای سول انجینئرنگ میں کیا اور پھر کراچی یونیورسٹی سے اسلامک ہسٹری میں ماسٹرز بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے