اسلام آباد:بانی تحڑیک انصاف( پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر میں جج ہوتی تو نہ صرف عمران خان کی سزا معطل کرتی بلکہ معافی بھی مانگتی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہاکہ ہمارا دل تھا کہ عید سے پہلے سزا معطل ہو جاتی، اتنی تسلیاں کر چکے کہ ہمیں پورا کیس رٹ چکا ہے اب اور کتنی تسلیاں کرنی ہیں؟ اس کو اپ صرف کھینچ رہے ہیں اور کچھ نہیں کر رہے، اس کے اندر اب رہ ہی کیا گیا ہے اب تو ہمیں کوما اور فل سٹاپ کا بھی پتا چل گیا کدھر ہے۔
انہوں نے کہاکہ اگر انصاف ملنے میں اتنا وقت لگنا ہے تو بانی پی ٹی ائی اور شاہ محمود کی سزائیں کالعدم ہونی چاہیے،اب سب کو سمجھ آرہی ہے کہ اس کیس میں کچھ بھی نہیں ہے،ججز کو انصاف دینا چاہیے اور آج ان کو انصاف دیکر اٹھنا چاہیے تھا، 16 اپریل تک ملتوی ہو گیا ہے اب انتظار ہی کر سکتے ہیں اور کیا کریں۔

