English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کا ججز کو زہریلے مواد اوردھمکی آمیز خطوط حکومتی سازش قرار

immediate resignation

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  نے ججز کو زہریلے مواد اوردھمکی آمیز خطوط کو حکومتی سازش قرار دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا ہے کہ  دھمکی آمیز خطوط کی فوری اور جامع تحقیقات کروائیں جائیں، خطوط کی ترسیل ججز کو خوفزہ کرنے کی کوشش ہے، ججز کو خطوط کا مقصد فیصلوں پراثر اندازہوناہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  عدالتی نظام کو شفاف بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام چیزوں کو آن کیمرہ رکھا جائے، خطوط بھیجنے والوں کا پتہ لگاکر قانونی کارروائی جلد عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے