English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینیٹ کا اجلاس 9 اپریل کو ہونے کا امکان ہے ، زرائع

اسلام آباد: ایوان کے حالیہ انتخابات کے بعد سینیٹ کا پہلا اجلاس 09 اپریل کو طلب کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ 

سینیٹ اجلاس میں نومنتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے جب کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ایک ہی دن ہوگا۔

 پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سینیٹ اجلاس کا پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کرنے کی سمری پر دستخط کر دیئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے جمعرات کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے اپنا امیدوار نامزد کر دیا۔

الیکشن باڈی نے حالیہ انتخابات میں سینیٹ کی نشستوں پر منتخب ہونے والے 37 امیدواروں کو مطلع کر دیا ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کی 11 نشستوں پر سینیٹ کے انتخابات باقی ہیں۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، کے پی کی نشستوں پر 11 اراکین کی غیر موجودگی میں، اس عمل کی ساکھ پر سوالات اٹھائے گا۔

خیبرپختونخوا کی 11 خالی نشستوں پر سینیٹ الیکشن کے لیے تاحال کوئی انتخابی شیڈول جاری نہیں کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے