ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے درخواست پر سماعت ملتوی

Instability in politics

لاہور ہائیکور ٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی۔

لاہور ہائیکورٹ کی جج جسٹس مس عالیہ نیلم نے حماد اظہر کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ درخواست گزار پر سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے متعلقہ فریقین سے مقدمات کی تفصیلات لیکر فراہم کی جائیں لاہور ہائیکورٹ درخواست گزار کو متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا موقع فراہم کرے۔

دوران سماعت عدالت نے وکیل درخواست گزار کو معلوم شدہ ایف آئی آرز کی تصدیق شدہ کاپیاں لگانے کی ہدایت کی جس پر درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہم عید کے فوری بعد معلوم شدہ ایف آئی آرز کی کاپیاں ساتھ لگا دینگے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت 17اپریل تک ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں