English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بہاولنگرکےافسوسناک واقعہ کی مشترکہ انکوائری کی جائے گی: آئی ایس پی آر

Bahawalnagar tragedy

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ بہاولنگر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کو فوج اور پولیس حکام کی مشترکہ کوششوں سے فوری حل کرلیا مگر مخصوص عناصر نے سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا شروع کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شرپسند عناصر کی جانب سے مخصوص مقاصد کیلئے ریاستی اداروں اور سرکاری محکموں کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی گئی، قوانین کی خلاف ورزی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ حقائق کا پتہ لگانے کیلئےذمہ داروں کی نشاندہی کی جائے گی،تحقیقات کیلئے سکیورٹی اور پولیس اہلکاروں پر مشتمل مشترکہ انکوائری کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے