ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حافظ نعیم الرحمن کا جماعت اسلامی کے پرچم اور پالیسی کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن  نے منصب کا حلف اٹھانے کے بعدجماعت اسلامی کے پرچم اور پالیسی کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 امیر جماعت اسلامی نے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ عوام کی پریشانیوں کے حل کے لیے جماعت اسلامی اپنے نشان پر آگے بڑھے گی، عوام کے مسائل جماعت اسلامی ہی حل کرے گی، ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے عوام پریشان ہے، جس کو ختم کرنے کے لیے ہم عوامی رابطے کو مضبوط بنائیں گے، ہم پاکستان کی 25 کروڑ عوام کے ساتھ اتحاد کرکے ملک میں امن قائم کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی مولانا مودودیؒ کی تحریک پوری قوم کو لیڈ کریگی، جماعت اسلامی اپنے پرچم اور پالیسی کے ساتھ آگے بڑھ کر سیاست کے نام پر لوٹ مار کرنے والوں اور فارم 47 کے تحت پارلیمنٹ میں بیٹھنے والوں کے خلاف ایک تحریک شروع کرینگے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی مولانا مودودی ؒ کی قبر کو اپنے نور سے بھر دے جنہوں نے عالم اسلام کو جگانے کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک کی بنیاد رکھی، اس رب کا احسان ہے کہ جس نے ہمیں اس تحریک سے جوڑدیا ہے، یہ تحریک زمین پر اپنی طاقت اور قوت کے زعم میں لوگوں کو غلامی میں لانےوالوں کے خلاف بغاوت کرتی ہے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ اس ملک میں نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے بڑے مسائل ہیں، یہاں کا نوجوان کہتا ہے کہ یہاں ہمارا مستقبل نہیں ہے، جس سے سن کر افسوس ہوتا ہے، نوجوانوں کی ترقی کے لیے 10 لاکھ طالبہ وطالبات کو بنو قابل کے تحت آئی ٹی کورسز کروائیں گے، نوجوان نسل جماعت اسلامی کا ساتھ دے کر اپنا حق چھینے، کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہے، خواتین کے حوالے سے نعرے تو بہت لگائے جاتے ہیں لیکن حقیقت میں اُن کے کسی بھی ادارے میں حقوق نہیں دیے جاتے، سراج الحق گزشتہ 10 سالوں سے حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وراثت میں خواتین کو حصہ ملنا چاہیے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں