وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات دہائیوں پر مشتمل ہیں، پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ علاقائی صورتحال کے تناظر میں ایرانی صدرابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان انتہائی اہم ہے۔
وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر کا دورہ دو طرفہ تعلقات بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہوگا ،دہشت گردی اور دیگر چیلنجز کے حل کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا۔