English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مغرب براہ راست جوہری تصادم کے دہانے پر کھڑا ہے، روسی وزیر خارجہ

Russia

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ مغرب یوکرین کی حمایت کرکے جوہری طاقتوں کے درمیان براہ راست فوجی تصادم کے دہانے پر آگیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس طرح کا رجحان تباہ کن نتائج سے بھرا اور سنگین اسٹریٹجک خطرات کی نشاندہی کرتا ہے، دنیا کو اس وقت ہتھیاروں کے کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ  کے بحران کا سامنا ہے۔

 انہوں نے بین الاقوامی سلامتی کے ڈھانچے کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ  عالمی اداروں کو امن قائم کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے ہونگے، دنیا میں آئے روز تصادم کے واقعات میں اضافہ ہورہاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے