English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب کے ضمنی انتخابات طے شدہ تھے : بانی پی ٹی آئی عمران خان

عمران خان کا سرچ وارنٹ منسوخی کیلیے انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع

 راولپنڈی: بانی پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات طے شدہ تھے۔

اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پہلے ہی ڈبے بھرے ہوئے تھے۔ملک میں کوئی جمہوریت نہیں یہ 8 فروری سے ڈرے ہوئے تھے، جمہوریت، قانون کی بالادستی اور فری اینڈ فیئر الیکشن پر کھڑی ہوتی ہے مگر یہاں جنگل کا قانون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں بھی انتخابات ہوئے پولیس نے کہیں کوئی ایف آئی آر نہیں کاٹی اور نہ ہی دھاندلی ہوئی۔ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پولیس نے مداخلت کی پنجاب کا ضمنی انتخابات پولیس نے لڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اکتوبر سے فروری تک الیکشن صرف پاکستان تحریک انصاف کو کرش کرنے کے لیے ملتوی کیے گئے، سپریم کورٹ میں بھی ہماری پٹیشن اس لیے نہیں سنی گئی کہ وہ بھی پی ٹی آئی کے کرش ہونے کا انتظار کررہی تھی۔ پی ٹی آئی کا نام و نشان ختم کرنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے