English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں، فوراًعہدہ چھوڑ دیں، نینسی پیلوسی

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان کی سابق اسپیکر نینسی پیلوسی نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے فوری عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سابق اسپیکر نینسی پیلوسی نے اسرائیلی وزیرا عظم پرسکیورٹی کی ناکامیوں پر تنقید کی، جس کی وجہ سے اچانک حملہ ہوا جس میں 33امریکیوں سمیت ایک اندازے کے مطابق 1,200افراد ہلاک ہوئے۔

نینسی پیلوسی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں، مجھے نہیں معلوم تھا کہ یہ امن سے خوفزدہ ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے (اسرائیلی) انٹیلی جنس افسر نے استعفی دے دیا اور انہیں بھی مستعفی ہو جانا چاہیے۔

اس حوالے سے انہوں نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے سات اکتوبر کو حماس کے حملے پر بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے