ریاض: سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معاینے کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جدہ کے ایک اسپتال میں طبی معاینے کے لیے چند گھنٹوں کے لیے داخل کیا گیا تھا، سعودی سرکاری ٹیویکی جانب سے اس بات کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز معمول کے طبی معاینے کے لیے جدہ کے اسپتال پہنچے تھے، جہاں انہیں چند گھنٹوں کے لیے داخل کرکے طبی معاینہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 88 سالہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2 سال پہلے بھی اسپتال میں داخل ہوئے تھے، جب ان کی کلونو اسکوپی (بڑی آنت کا معاینہ) کیا گیاتھا۔

