English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسمگلنگ ایک ناسور ہے اسے ختم کر کے دم لیں گے، وزیر اعظم

ایبٹ آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  اسمگلنگ ایک ناسور ہے اسے ختم کرکے دم لیں گے، اسمگلر ہم سب کے دشمن ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نے شہید کسٹم افسر حسنین کے گھر پر اہلخانہ سے ملاقات  کرتے ہوئے کہاکہ شہید انسپکٹر قوم کے ہیرو تھے، جس پر ہمیں فخر ہے،جنہوں نے ملک دشمن اسمگلر سے لڑتے ہوئے اپنی جان دی۔

شہباز شریف نے شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کرتے ہوئے چیک دیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسمگلنگ کے خلاف معاونت پر آرمی چیف کے مشکور ہیں ، شہید کے وارثا کو امداد ی پیکج فراہم کیا جائے گا، سپاہیوں کے ورثاکو ایک کروڑ 55لاکھ ملیں گےجبکہ شہید افسران کے لواحقین کو 4کروڑ روپے دیے جائینگے، تمام شہدا کے بچوں کو مفت تعلیم اور علاج مہیا کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے