English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی،وفاقی وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

ability

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، دشمن کی ایسی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چینی قونصل جنرلسے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کراچی میں چینی قونصلیٹ پہنچے جہاں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے انکا خیرمقدم کیا۔
محسن نقوی نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور چینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، وزیرداخلہ نے پاکستان خصوصا کراچی میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں کی سکیورٹی بہت عزیز ہے، چینی شہریوں کی آمدورفت کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے، دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے، دشمن کی ایسی ہر سازش ناکام بنائیں گے۔
اس موقع پر چینی قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے