English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکا کی 50 سے زائد جامعات میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے

واشنگٹن: امریکا کی 50 سے زیادہ جامعات میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کے دوران گرفتار ہونے والے طلبہ و طالبات کی تعداد 2700 سے تجاوز کر گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے خلاف نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہونے والے مظاہرے امریکا کے تمام تعلیمی اداروں تک پہنچ گئے، جس میں اب تک 27 سے زائد طلبہ وطالبات گرفتار ہوچکیں ہیں۔

کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کی کیلی فورنیا یونیورسٹی میں بھی امریکی پولیس نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے طالب علموں پر بدترین تشدد کرتے ہوئے 217 افراد کو گرفتار کیا ،  کئی تعلیمی اداروں کو چھٹیاں دے کر بند کردیا گیا ہے۔

نیو ہیم سفائر، شمالی آریزونا اور ٹولین یونیورسٹیوں میں بھی طالبعلموں کے احتجاجی کیمپ کو امریکی پولیس نے اکھاڑ کر مظاہرین کو منتشر کرکے  بعض کوگرفتار کرلیا ہے، ایسے میں مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس کی دہشت گردی ہماری آواز کو نہیں دباسکتی،ہم فلسطین کے حق کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی میں  18 اپریل  کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کرنے پر امریکی پولیس نے طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا، جس کے بعد امریکا کی متعدد یونیورسٹیاں میں  بھی اسرائیلی جارحیت اور امریکی پولیس گردی کے خلاف احتجاج شروع ہوا تھاجو تاحال جاری ہے۔ سِٹی کالج، اسٹونی بروک، بفالو اور فورڈم یونیورسٹی میں اب بھی فلسطین کے حق میں مظاہرین نے کیمپ لگائیں ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے