English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برازیل: بارشوں نے تباہی مچادی، 29 افراد ہلاک

جکارتا: شدید بارش کے باعث شہر ڈوب گیا ہے‘ کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے

برازیلیا: برازیل میں شدید بارشوں سے مختلف حادثات میں  29 افراد ہلاک ہو گئے، 60 افراد لاپتہ ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 29 ہوگئی جبکہ 60 افراد لاپتہ ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

برازیل میں شدید بارشوں سے 154 شہروں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں، سڑکیں تباہ ہونے کے بعد کئی علاقوں کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

برازیل کی جنوبی ریاست ریوگرانڈی کے گورنر نے موجودہ صورتِ حال کو بدترین آفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صورتِ حال تشویشناک ہے جو مزید بگڑ سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے